امریکا: ہر 34 سیکنڈ میں دل کی بیماری سے اموات کا تشویشناک انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
واشنگٹن:ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں ایک شخص دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہار رہا ہے، جس سے یہ بیماری ملک میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بن چکی ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیتھ چرچ ویل نے اس رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابل یقین اعدادوشمار ہمارے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، کیونکہ دل کی بیماری سے مرنے والوں میں ہمارے اپنے دوست اور عزیز شامل ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق 2022 میں 941,652 امریکیوں کی اموات دل کی بیماری کے سبب ہوئیں۔ یہ تعداد کینسر، حادثات اور کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سے بھی زیادہ تھی۔
کیتھ چرچ ویل کے مطابقدنیا میں موت کی پانچویں بڑی وجہ فالج ہے جب کہ دل کی بیماری عالمی سطح پر لاکھوں جانیں لے رہی ہے۔ یہ دونوں بیماریاں کینسر اور حادثاتی اموات سے بھی زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی بیماری کی روک تھام ممکن ہے لیکن اس کے باوجود ہر سال لاکھوں افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین نے صحت مند طرز زندگی، متوازن خوراک اور باقاعدگی سے طبی معائنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان عوامل پر توجہ دی جائے تو دل کی بیماری سے اموات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دل کی بیماری
پڑھیں:
دو نہریں سندھ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے: معین وٹو کا انکشاف
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہےکہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت دو نہریں سندھ ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے کے باعث تنازع کا شکار ہوا تاہم اب اس پر مذاکرات شروع ہو چکے ہیں اور اب یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔معین وٹو نے کہا کہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت دو نہریں سندھ ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے۔