کیا فیس بک دوبارہ پرانی شکل میں آنے والا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سان فرانسسکو:فیس بک صارفین کے لیے بڑی اور دلچسپ خبر ہے کہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک میں جلد ہی بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ یہ پلیٹ فارم ایک بار پھر ماضی جیسا شاندار محسوس ہو۔
2024 کی آخری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین کی زندگیوں کا ایک اہم حصہ ہے اور اسے مزید بااثر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کون سی تبدیلیاں متوقع ہیں، مگر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پرجوش سال ہوگا، جب ہم پرانے بہترین فیس بک کو واپس لائیں گے۔
مارک زکربرگ نے عندیہ دیا کہ آئندہ سال کے دوران کمپنی کی توجہ فیس بک کو مکمل طور پر بہتر بنانے پر ہوگی۔ اس مقصد کے لیے میٹا کچھ کاروباری فوائد کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ہم نے فیس بک کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ نہیں دی، مگر اب ہم اس پر وقت لگائیں گے۔
اگرچہ زکربرگ نے پرانے فیس بک کو بحال کرنے کی بات کی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پلیٹ فارم کو نئے فیچرز سے محروم کر دیا جائے گا۔ درحقیقت انہوں نے بتایا کہ فیس بک پر ویڈیوز دیکھنے کا وقت ایک سال کے دوران دوگنا ہو چکا ہے اور امید ہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر ریلز کو دیکھنے کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔
مارک زکربرگ کے اس اعلان سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا فیس بک کو اس کی اصل شکل میں واپس لایا جا رہا ہے یا اسے نئے فیچرز کے ساتھ مزید جدید بنایا جائے گا؟ صارفین کو اگلے 12 ماہ میں بڑی اپڈیٹس کا انتظار کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شعیب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ قرار دے دیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف قتل، ڈکیتی اور دہشتگردی کی 20 ایف آئی آر درج ہیں، فواد چوہدری تو پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جب کہ ان کے بھائی فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا کیوں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے، اس لیے پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا تھا، شعیب شاہین نے اس واقعے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔(جاری ہے)
اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا تھا۔
ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے اس واقعے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔ بعد ازاں جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا شعیب شاہین مجھے پریس کانفرنس میں بھگوڑا کہہ کر پکار رہے تھے اور جب میں نے خان صاحب سے پوچھا کہ کیا آپ نے ایسا کہا ہے تو انہوں نے کہا میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، میری اب شعیب شاہین کے ساتھ صلح ہو گئی ہے، عمران خان نے جب حکم دے دیا تو پھر معاملہ ختم ہو گیا۔ دوسری جانب شیعب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دیتے ہوئے کہا فواد چوہدری پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے، فواد نے مجھے تھپڑ مارا اس سے زیادہ ان کو جواب مل گیا ہے، ہم نے 4 گنا حساب برابر کر دیا، فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چوہدری ٹاؤٹ ہے، بانی پی ٹی آئی نے بھی اس جھگڑے کی مذمت کی ہے، فواد چوہدری جھوٹ بول کر گیا ہے اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔