Daily Ausaf:
2025-04-22@14:42:52 GMT

ٹیم کو بڑا دھچکا ، اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ، اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آل راونڈر مچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ری ہیب کے دوران مچل کی کمر کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی، کھلاڑی مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے۔

آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے مچل مارش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کے متبال کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا سے باہر

پڑھیں:

آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پاکستان سپر لیگ ل(پی ایس ایل) سیزن 10 سے باہر ہوگئے۔

اسلام آباد یونائٹیڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے، پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی۔

اسلام آباد یونائٹیڈز نے کہا کہ میتھیو شارٹ کو دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے، ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق آسٹریلوی کھلاڑی کو 4 سال قید کی سزا، وجہ کیا بنی؟
  • کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے
  • ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
  • افرادی قوت کے اثاثے کی بے قدری
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر