دبئی میں اڈانی اسپورٹس لائن کے ’’لٹل جائنٹس‘‘ ٹورنامنٹ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
دبئی : اڈانی اسپورٹس لائن نے 21 جنوری سے 29 جنوری 2025 تک دبئی کے وژن کرکٹ سینٹر میں ’’لٹل جائنٹس‘‘ اسکول ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن منعقد کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے ٹاپ اسکولوں کی 8 باصلاحیت ٹیموں نے ایک دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کا مقصد ابھرتے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لئے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا۔ اڈانی اسپورٹس لائن کے نچلی سطح کے کھیلوں کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق اس ایونٹ نے میدان میں مسابقتی کھیل اور یادگار لمحات پیش کئے۔
ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپوں میں تقسیم کیا مقابلے گروپ اور ناک آؤٹ فارمیٹ کی بنیاد پر ہوئے ڈی آئی اے ایمریٹس ہلز، شارجہ کرکٹ اکیڈمی، ونچیسٹر اسکول اور جیمز ماڈرن اکیڈمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
شارجہ کرکٹ اکیڈمی اور جیمز ماڈرن اکیڈمی نے فائنل میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا۔ جے دیو گٹانی نے 3 اوورز میں 13 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت جیمز ماڈرن اکیڈمی نے شارجہ کرکٹ اکیڈمی کو 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد جیمز ماڈرن اکیڈمی نے باآسانی 7.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شوبز اور کھیلوں کی دنیا کے سب سے خوبصورت اور پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، یہ جوڑا اپنی اسٹائلش عوامی تقریبات، دلکش پوسٹس اور خوشگوار چھٹیوں کے ذریعے مداحوں کے دل جیتتا رہتا ہے۔
حال ہی میں انوشکا اور ویرات کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو دبئی میں ایک شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے، جس میں دونوں کو ڈانسرز کے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں جہاں سب لوگ خوشی سے جھومتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں آرام دہ لباس میں ملبوس انوشکا اور ویرات نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، دونوں کی کیمسٹری اور خوشگوار انداز نے ویڈیو کو مزید دلکش بنا دیا۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہمیشہ ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے دسمبر 2017ء میں اٹلی کے خوبصورت علاقے توسکانی میں شادی کی تھی، اس کے بعد ان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں، جنوری 2021ء میں ان کی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی اور حال ہی میں فروری 2024ء میں ان کے بیٹے اکائے کی آمد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما نے فی الحال شوبز سے کچھ فاصلہ اختیار کیا ہوا ہے، ان کی آخری جھلک نیٹ فلکس کی ایک فلم میں ایک مختصر کردار کے طور پر دیکھی گئی تھی۔
Post Views: 1