صارف کا ترکی بہ ترکی جواب، مریم نواز کو پوسٹ پر تبصرہ مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نوجوان روتے ہوئے کہتا ہے کہ ’میں مریم نواز کو کیا سمجھتا تھا لیکن وہ اتنی اچھی نکلی‘۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں بتایا تھا کہ مریم نواز چور اور کرپٹ ہے لیکن انہوں نے راولپنڈی کا نقشہ بدل دیا ہے۔ نوجوان نے مریم نواز سے درخواست کی کہ وہ اسے معاف کر دیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خود کو اس پر تبصرہ کرنے سے نہ روک سکیں اور انہوں نے پوسٹ پر سوال کیا کہ کیا یہ نوجوان سچی مچی رو رہا ہے؟
مریم نواز کے تبصرہ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، ہما طور لکھتی ہیں کہ یہ سچ میں مذاق ہے لیکن آپ کو اپنی جھوٹی تعریف کا موقع چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے لکھا کہ وہ سچ مچ رو نہیں رہا بلکہ اِس نے ’سب دی ماں‘ سے ایکٹنگ سیکھی ہے اور اُس کی مشق کر رہا ہے۔
فراز چوہدری لکھتے ہیں کہ اے کلاس ایکٹرز کو ہائیر کر لیں، ان بچوں کی ایکٹنگ میں دم نہیں ہے۔
ایک ایکس صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان آپ کی ایکٹنگ دیکھ کر ایکٹنگ کر رہا ہے۔
راجپوت نامی صارف نے لکھا کہ یہ اتنا ہی سچی مچی رو رہا ہے جتنا سچی مچی آپ ’سب دی ماں آ گئی اے‘ مزاحیہ نظم سن کر رو رہی تھیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی سپر اسٹار بڑھاپے میں کیسا دکھیں گے؟ تصاویر پر مداحوں کا دلچسپ ردعمل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مریم نواز کو رہا ہے
پڑھیں:
پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب، پاکستان کے پہلے فلم سکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی۔ ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ''پنجاب فلم فنڈ ڈسپرسمنٹ کمیٹی'' تشکیل دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی رواں مالی سال میں پنجاب کی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹ جاری کرے گی۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، سیکرٹری منصوبہ بندی آصف طفیل، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی نئی فلموں کی تیاری اور نامکمل فلموں کے سکرپٹ کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیار اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیر اعلی مریم نوازشریف کے وژن پر عملدرآمد کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔