اسٹریس و انگزائٹی پر قابو کیسے پایا جاسکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
آج کے دور میں ’اسٹریس‘ اور ’انگزائٹی‘ کی کیفیات کا بہت تذکرہ ہوتا ہے لیکن اس سے گزرنے والے اکثر افراد بھی غالباً دونوں میں کم ہی فرق کرسکتے ہوں گے۔
وائس آف امریکا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسٹریس اور انگزائٹی دونوں ایک دوسرے سے زیادہ مختلف تو نہیں لگتی لیکن بہرحال دونوں کے درمیان فرق ضرور ہے۔
اسٹریساسٹریس یا ذہنی دباؤ روز مرہ روٹین میں کہیں نہ کہیں ہم میں سے اکثر لوگ محسوس کرتے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ذہنی دباؤ اور پریشانی سے کیسے نمٹیں؟ جانیے سائیکو تھراپسٹ صائمہ ہاشم سے
امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (این آئی ایم ایچ) کے مطابق انسان اپنی زندگی میں کہیں نہ کہیں اسٹریس محسوس کرتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی کو بہت زیادہ کام کی وجہ سے تناؤ محسوس ہوتا ہے یا زندگی میں کوئی تکلیف دہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑے تو اس طرح کی کیفیت اسٹریس کہلاتی ہے۔
اسٹریس اس صورت حال کے گزرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ تناؤ محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔ مثلاً کسی امتحان سے قبل یا جھگڑے کے وقت ہونے والا تناؤ جھگڑا یا امتحان ختم ہونے کے بعد از خود ختم ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اسٹریس کی کیفیت کسی کے لیے منفی اور کسی کے لیے مثبت ثابت ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر اسٹریس کی وجہ سے کوئی شخص وقت پر اپنا کام ختم کرنے کا عزم کر لیتا ہے جب کہ بعض کے لیے یہ نیند اڑا دینے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
انگزائٹیانگزائٹی یا اضطراب دراصل اسٹریس کا رد عمل ہوتا ہے۔ انگزائٹی عام طور پر خوف یا خوف کا مستقل احساس ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دور نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیے: ملک میں کالجز اور جامعات کے 60 فیصد طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، صدر مملکت
انگزائٹی آپ کی روز مرہ روٹین کو متاثر کرسکتی ہے اور اس کے شکار افراد اس وقت بھی خوف کی کیفیت میں رہتے ہیں جب حقیقت میں ان کے لیے کوئی خطرے والی صورت حال نہیں ہوتی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے مطابق اسٹریس اور انگزائٹی دونوں ہی جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔
اسٹریس اور انگزائٹی پر قابو پانے کا طریقہ؟اسٹریس اور انگزائٹی کی وجہ سے ہر وقت پریشان رہنا، سر یا جسم میں درد، ہائی بلڈ پریشر اور نیند میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
البتہ لائف اسٹائل میں چند تبدیلیاں یا بعض کاموں کو عادت بنا لینے سے دونوں ہی صورت حال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
اسٹریس اور انگزائٹی کی کیفیت پر قابو پانے کے لیے ایکسرسائز، یوگا، مکمل نیند اور معتدل غذا مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے خیالات کو لکھنا بھی آپ کو پرسکون کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ذہنی، جسمانی یا اعصابی بے چینی اور دباؤ کے شکار لوگ ورزش کی عادت اپنائیں، ماہرین
یہاں ایک وضاحت ضروری ہے کہ اسٹریس اور انگزائٹی کا شکار کوئی فرد مندرجہ بالا طریقوں پر عمل کرنے کے باوجود مسئلے سے چھٹکارا نہیں پا رہا تو پھر اس کے لیے لازم ہے کہ کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹریس اسٹریس اور انگزائٹی پر قابو کا طریقہ انگزائٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹریس اور انگزائٹی پر قابو کا طریقہ انگزائٹی اسٹریس اور انگزائٹی کی وجہ سے صورت حال سکتا ہے کے لیے
پڑھیں:
’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟
فلم اسٹار خوشبو خان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں انہیں زبردستی چائلڈ آرٹسٹ بنایا گیا۔
خوشبو خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 7سات سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا تھا اور 11 سال کی عمر تک وہ ہیروئن بن چکی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی پر یا کسی چیز پر اعتماد نہیں کرتیں۔ جو کچھ بھی انہوں نے دوسروں کے لیے کیا، اس کا کبھی کوئی صلہ نہیں ملا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سی قربانیاں دیں لیکن بدلے میں صرف دھوکہ ہی ملا اور آخر میں وہ ایک ٹوٹے دل کے ساتھ تنہا رہ گئیں۔
خوشبو خان نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اداکارہ بننے کا خواب نہیں دیکھا تھا، وہ ہمیشہ ایک استاد بننا چاہتی تھیں۔ مگر بچپن میں انہیں زبردستی چائلڈ آرٹسٹ بنا دیا گیا اور پھر یہ سب ایک معمول بن گیا۔ وہ مسلسل کام کرتی رہیں اور انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا بھی موقع نہیں ملا، جس کا آج بھی انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے پورے خاندان اور یہاں تک کہ کزنز تک کو پال پوس کر بڑا کیا۔ وہ سب کی مالی مدد کرتی رہیں اور آج وہ سب اپنی زندگیوں میں سیٹلڈ ہیں، جبکہ وہ خود اکیلی رہ گئیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ پچھلے چند سالوں میں ڈپریشن کا شکار رہی ہیں۔ وہ اپنے کمرے میں بیٹھی رہتی تھیں۔ ان کا دل چاہتا کہ وہ زور زور سے روئیں، اور وہ ایسا ہی کرتی تھیں۔ انہیں یہ تک نہیں معلوم تھا کہ یہ ڈپریشن ہے۔ انہوں نے خود ہی اس کیفیت سے نکلنے کی کوشش کی اور باہر آئیں۔ وہ آج بھی تنہا ہیں اور اب اس تنہائی کو شدت سے محسوس کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویٹرن اداکار آصف خان اپنی اداکارہ بہو سے ناراض
واضح رہے کہ خوشبو خان کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ وہ ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کر چکی ہیں۔ خوشبو خان کی شادی اداکار ارباز خان سے ہوئی ہے، جو خود بھی ایک فلم اسٹار ہیں، اور اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔
اس سے قبل ارباز خان کے والد آصف خان کا کہنا تھا کہ خوشبو سے شادی ان کے بیٹے ارباز کی بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 5 سال ہوگئے ان کی بیٹے بہو سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
ویٹرن اداکار نے کہا کہ وہ اس شادی کے خلاف تھے لیکن ارباز خان نے پھر بھی کرلی اور اب اس ماحول میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیر اب جو ہوگیا سو ہوگیا، اب تو اس کے 2 جوان بچے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارباز خان پاکستانی فلمیں تھیٹر خوشبو خان