پارلیمنٹ نے ضروری سمجھتے ہوئے پیکا ایکٹ کی منظوری دی، عطاتارڑ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عطاتارڑنے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے خطرات سے پیدا ہونے والی بدامنی کو روکنے کے لئے یہ قانون کارآمد ثابت ہوگا، پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، صحافتی تنظیموں کو اس قانون کی حمایت کرنی چاہئے، رولزکی تیاری اورمشاورت پر ہمیں آگے بڑھنا چاہئے، اس ایکٹ میں کوئی ایک متنازع شق ہے تو سامنے لائیں، ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑنے پیکا ایکت کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدرمملکت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پردستخط کئے، پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیارکرچکا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے فیک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پرجعلی خبریں، ہراسانی، بچوں سے بدسلوکی جیسی نامناسب خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پرملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
عطاتارڑنے کہا کہ پیکا ایکٹ کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا کےذریعے پہنچائے جانے والے نقصانات کا تدارک کرنا ہے، سوشل میڈیا پرملک میں افراتفری پھیلائی جاتی ہے، معیشت کے حوالے سے غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پرلوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، ان پرجھوٹے فتوے لگا دیئے جاتے ہیں، توہین کا الزام لگا کر واجب القتل قراردے دیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پرخواتین کو بلیک میل کیا جاتا ہے جس سے نفسیاتی مسائل جنم لیتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے گفتگومیں کہا کہ پارلیمنٹ نے ضروری سمجھتے ہوئے پیکا ایکٹ کی منظوری دی، پیکا ایکٹ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور خطرات کے تدارک کے لئے لایا گیا، سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ اس اتھارٹی میں پریس کلب یا صحافتی تنظیموں سے منسلک صحافیوں کوشامل کیا جائے گا، ٹربیونل میں بھی صحافیوں اورآئی ٹی پروفیشنل کو شامل کیا گیا ہے، اپیل کے حوالے سے بہت کلیریٹی ہے، ٹربیونل پر لازم ہے کہ 24 گھنٹے کے اندراسپیکنگ آرڈرپاس کرے۔
عطاتارڑنے کہا کہ اس آرڈرکو رٹ پٹیشن کے ذریعے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا سکےگا، رٹ پٹیشن اورٹربیونل میں پرائیویٹ ممبرزکا حق موجود ہے اورصحافی بھی موجود ہیں، سپریم کورٹ میں اپیل کا حق بھی موجود ہے، ابھی اس کے رولزبننے ہیں، اس میں مشاورت کی گنجائش موجود ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشاورت میں تمام اسٹیک ہولڈرزکو ساتھ لے کر چلیں گے، جب کوئی چیز بنتی ہے تو اس پر عمل درآمد کے لئے رولز بھی بنائے جاتے ہیں، بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے، سوشل میڈیا کے خطرات کو روکنے کے لئے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔
عطاتارڑنے کہا کہ سوشل میڈیا کے خطرات سے پیدا ہونے والی بدامنی کو روکنے کے لئے یہ قانون کارآمد ثابت ہوگا، پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، صحافتی تنظیموں کو اس قانون کی حمایت کرنی چاہئے، رولزکی تیاری اورمشاورت پر ہمیں آگے بڑھنا چاہئے، اس ایکٹ میں کوئی ایک متنازع شق ہے تو سامنے لائیں، ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
مزیدپڑھیں:سونا بیچ کر پراپرٹی کی خریداری ۔۔۔۔۔۔۔ بڑی خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عطاتارڑنے کہا سوشل میڈیا کے پیکا ایکٹ نے کہا کہ ایکٹ میں کے لئے
پڑھیں:
کریتی سینن کا مہنگا ماسک، فیشن یا فضول خرچی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھنے میں آئیں، جہاں ان کا کیژوئل اور آرام دہ انداز توجہ حاصل کرنے کے بجائے ایک اور چیز نے مداحوں کی نگاہیں اپنی جانب کھینچ لیں وہ تھا ان کے ہاتھ میں تھاما ہوا لگژری فیس ماسک۔
کریتی سینن نے ایک آف وائٹ وی۔ نیک سویٹر کے ساتھ ہم رنگ جینز، سفید جوتے اور دھوپ کے چشمے پہن رکھے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں وہ نہایت اسٹائلش نظر آئیں، مگر اصل موضوع گفتگو ان کا ’بربری‘ ماسک بن گیا، جس کی قیمت 10,000 روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اداکارہ نے یہ مہنگا ماسک پہنا نہیں تھا بلکہ صرف اپنے ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by The Closet Diaries (@theclosetdiariess)
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے دیکھنے کو ملے۔
کسی نے اسے ’پیسوں کا ضیاع‘ کہا، تو کچھ مداحوں نے اسے اداکارہ کا ذاتی انتخاب قرار دیتے ہوئے ان کا دفاع کیا۔
ایک صارف نے کمنٹ کیا، ”10,000 روپے کا ماسک جو پہنا بھی نہیں گیا؟“ جبکہ ایک اور نے طنزیہ لکھا، ”ایسا ہی ماسک میٹرو اسٹیشن کے باہر 30 روپے میں ملتا ہے!“ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ عام ماسک بھی وہی کام کرتا ہے جو اتنے مہنگے ماسک سے متوقع ہے۔
اداکارہ حال ہی میں برطانیہ سے چھٹیاں گزار کر واپس آئی ہیں، جہاں سے انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ”ایک بہت ضروری ری سیٹ۔“
کریتی سینن اپنے آنے والے پروجیکٹس میں بھی مصروف ہیں اور جلد ہی فلم تیرے عشق میں اور کوک ٹیل 2 میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل سے دور روک لیا تاکہ بہانہ بنا سکیں ملاقات کیلئے کوئی آیا ہی نہیں، علیمہ خان