گھی ، تیل ، چینی، چاول چکن سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد : ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گھی ، تیل ، چینی، چاول چکن سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی 0.44 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16 میں کمی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4روپے 93پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،چینی کی فی کلو قیمت 150روپے سے تجاوز کرگئی،رپورٹ کے مطابق چکن فی کلو 4 روپے 9 پیسے، کیلے فی درجن 5 روپے 89 پیسے مہنگے ہوئے، چاول ، کوکنگ آئل، گھی، بیف کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 16 فیصد، پیاز 12 فیصد اور انڈوں میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق کی قیمتوں میں ریکارڈ کی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔اگر تجویز کردہ کمی ہوئی تو اُس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9پیسے،،،ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 267 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔اس کے علاوہ مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔