ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2025کے لیے ہوگا، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 253روپے97پیسے مقرر کردی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزا997 روپے ہوگی ۔
ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ائی ٹی کی دنیا کا نام ور ڈیل پارٹنر ایوارڈ Dell Partner Awardجیت لیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایل پی جی کی
پڑھیں:
غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
فائل فوٹواسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ مارچ کے بعد انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
متبادل ٹریفک پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام داخلہ راستے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرینا، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے، شہری راول ڈیم سے فیض آباد جانے والے کشمیر چوک پارک روڈ استعمال کریں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق شہری اوجڑی کیمپ لوپ سے ایکسپریس وے جانے والے ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں۔
انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کےلیے راولپنڈی ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو جبکہ کرال سے راولپنڈی جانے والے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ استعمال کریں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کےلیے سری نگر ہائی وے نیو ڈبل روڈ اور اسلام آباد سے نیو ایئرپورٹ کےلیے سیونتھ ایوینیو مارگلہ روڈ، ایران ایوینیو استعمال کریں۔
انتظامیہ کے مطابق آئی ایٹ سے فیصل ایونیو کےلیے شہری نائنتھ ایونیو سری نگرہائی وے استعمال کریں۔ اس دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے۔