ایم کیو ایم والے مان لیں کہ وہ بدحواسی کا شکار ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ علی خورشیدی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں یہ بدترین خوف کا بت بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت نے ختم کیا ہے، الحمدللہ اب کراچی میں بوری بند لاشوں، بھتہ خوری، ماؤں بہنوں کی عصمت دری کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے مان لیں کہ وہ بدحواسی کا شکار ہیں، اپنی پارٹی میں چیئرمین شپ کی لڑائی پر پریشانی کا شکار ہوکر پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین دہائیوں کے ظلم و ستم، قتل و غارتگری پر مبنی اندوہناک فلم کے بارے میں کراچی کے شہری بہت اچھی طرح جانتے ہیں، شہری یہ بھی جانتے ہیں کہ اس فلم کے ولن سے لے کر تمام گھناؤنے کرداروں کے چہرے کراچی والوں کو شناسا ہیں، کراچی کے شہری فیکٹریوں میں معصوم نوجوانوں کو زندہ جلانے والوں کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علی خورشیدی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں یہ بدترین خوف کا بت بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت نے ختم کیا ہے، الحمدللہ اب کراچی میں بوری بند لاشوں، بھتہ خوری، ماؤں بہنوں کی عصمت دری کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوچکا ہے، کراچی کے غیور عوام نے بوری بند لاشوں اور دھونس دھمکی کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے، اب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، علی خورشیدی اپنی جماعت کے ماضی پر زرا لب کشائی کی ہمت کریں اور جناب کی دروغ گوئی سے ہم ترقیاتی کاموں کو نہیں روکیں گے، آپ چاہے کتنا بھی زور لگا لیں ہم شہریوں کے تمام مسائل حل کرکے دم لیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری علی خورشیدی کراچی میں کہ کراچی کراچی کے
پڑھیں:
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے 5 ویں اجلاس کے بعد گورنر ہاس میں محمد احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سیبھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی الیکشن کے بل پرتحفظات ہیں، امید ہیکہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاس لاہور میں ہوا، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف ،ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی ، مرتضی حسن جبکہ ن لیگ کی جانب سے مشیر وزیراعظم پاکستان راناثنااللہ، ملک محمد احمد خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آن لائن شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم