Express News:
2025-04-22@18:57:59 GMT

ایلون مسک نوبیل امن انعام کے لیے نامزد

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

امریکی کھرب پتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو فری اسپیچ کے فروغ کے باعث نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی نامزدگی ناروے کے ایک قانون ساز نے کی، جنہوں نے ان کے آزادی اظہار کے اصولوں اور سوشل میڈیا پر کھلی بحث کی حمایت کو نامزدگی کی وجہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو 2022 میں خریدا تھا جہاں انکے بقول سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔

نوبیل انعام کمیٹی رواں سال کے آخر میں انعامات کے حتمی فاتحین کا اعلان کرے گی، جبکہ ایلون مسک کی نامزدگی عالمی سطح پر ایک بڑی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

ایک طرف ایلون مسک کو فری اسپیچ پر امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزد کیا گیا ہے مگر دوسری طرف انکے ناقدین کہتے ہیں کہ ایکس پر سینسرشپ موجود ہے اور اسرائیلی جنگی جرائم پر بات کرنے والوں کے اکاؤنٹس معطل کیے جا رہے ہیں۔

صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عام صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان کی پوسٹس کی ریچ کم ہو رہی ہے یا وہ "حساس مواد" کے طور پر مارک کی جا رہی ہیں۔

کچھ کا دعویٰ ہے کہ ایلون مسک کا پلیٹ فارم اسرائیل نواز پالیسی اپنا رہا ہے اور فلسطین کے حق میں آواز دبائی جا رہی ہے۔

ایلون مسک نے کئی بار کہا کہ ایکس آزادیٔ اظہار کی حمایت کرتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ فلسطینی حامیوں کے اکاؤنٹس معطل یا محدود ہوئے ہیں۔

ایکس کی آفیشل پالیسی کے مطابق وہ صرف نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کو ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایلون مسک

پڑھیں:

علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کے لئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات میں سب محکموں کے افسران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈیرہ جات کرانا پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ڈیرہ امن کا شہر ہے، ہم اپنا کلچر اپنے بچوں کو دیں گے، آج کا ایونٹ پورے پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ایونٹ میں اپنے ڈیرہ کا کلچر پیش کیا ہے، ہمارا یہ سفر جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ کا رواج ہے کہ ڈیرہ مہمان نوازی میں مشہور ہیں ہم اسکو برقرار رکھیں گے، اس ایونٹ میں فورسز نے جو کردار ادا کیا ہے انکو انعام ملے گا، فورسز کے جن اہلکاروں نے خدمات دی ہیں انکے لئے 10 ہزار کا انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن کا گہوارہ بنیں گے اور اپنے شہریوں کے لیے خوشیاں بانٹنے رہے گے، اس صوبے میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے انکے ویژن کے مطابق کام کریں گے، ان کی سوچ ہے کہ میرٹ کی بالادستی ہونی چاہئے اور ہم اس پرعمل پیرا ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں انصاف تھا میرٹ انصاف ہے، ہم نے میرٹ پرعمل کیا تو اس دنیا میں بھی اورآخرت میں بھی سرخرو ہونگے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایکس کے حریف بلوسکائی نے اکاؤنٹس کی تصدیق کیلئے بلو چیک متعارف کرادیا
  • کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن
  • جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل
  • تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
  • سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
  • سینیٹ: خالی نشست کیلئے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال
  • ایلون مسک کو حکومت امریکا نے کھرب پتی بنایا
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • ’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط
  • بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل