ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ائی ٹی کی دنیا کا نام ور ڈیل پارٹنر ایوارڈ Dell Partner Awardجیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی ڈبلیو پی گروپ کی ڈویژن ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ڈیل پارٹنر ایوارڈ Dell Partner Award جیت لیا. بیسٹ سٹوریج کیٹگری میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو دنیاکی صف اول کی کمپنی ڈیل(Dell) کی جانب سے یہ ایوارڈ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کو سروسز فراہم کرنے پر دیا گیا جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سٹوریج انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا۔ اس پیچیدہ کام کرنے کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور آیپلیکیشن کی ضرورت تھی جسے ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے بزنس سلیوشنز یونٹ نے غیر معمولی مہارت کے ساتھ سرانجام دیا۔اس کامیابی کے ساتھ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اپنے شعبے میں ایک خاص مقام بنا چکا ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے، ڈی ڈبلیوپی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر روحیل بشیر نے کہا, ”اس ایوارڈ کو حاصل کرنا ہماری کمپنی کی بہترین کارکردگی اور ملک میں جدت لانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ دنیا بھر میں مقبول ڈیل ٹیکنالوجیز کا یہ ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے اس کو حاصل کرنے سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور ہم آئندہ بھی اپنے صارفین کی جدید ترین ضروریات کو پورا کرتے رہیں گے”۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
شاہدسپرا: دارالحجاج لاہور نکلسن روڈ میں 21اپریل سے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گا، عازمین حج کو گرن توڑ بخار، انفلوئنزہ اور پولیو کی ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا۔
عازمین کو ویکسنیشن کروانے پر پیلے رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، حکومت نے 65سال سے زائد عازمین حج کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایات کی۔
تمام عازمین کو حج پرواز سے 10روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے 7روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی، حج پرواز سےقبل عازمین کو سم، شناخت لاکٹ ودیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد