امریکی خاتون بالآخر واپس جانے کےلیے راضی، ایک اور فرمائش کرڈالی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی کے نوجوان سے محبت میں دھوکا کھانے والی خاتون بالآخر واپس جانے کےلیے راضی ہوگئی ہیں۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکا واپس جانے کےلیے تیار ہیں۔اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک واپس جانے کےلیے تیار ہیں لیکن ان کے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے۔اونیجا نے مطالبہ کیا کہ ہے مجھے نیویارک جانے کےلیے ٹکٹ دیا جائے، میں اپنے ملک جانے کےلیے تیار ہوں۔
یاد رہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوگئی تھی۔دو بچوں کی ماں اونیجا 11 اکتوبر کو کراچی آئی تھیں لیکن ندال کے گھر والوں نے اس شادی سے انکار کردیا۔
جس کے بعد اونیجا کئی ماہ تک کراچی میں دربدر رہیں اور پھر ان کا واپسی کا ٹکٹ بھی ختم ہوگیا۔ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد، اے ایس ایف نے انہیں ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔