سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

صدر مملکت نے خیبر پختون خوا میں مُختلف کاروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کامیاب کاروائیوں  کے دوران 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

 لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا

آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ 


وزیراعظم شہباز شریف نے کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ شہباز شریف نے ان آپریشنز میں 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بار ووکیشنل کورس لازمی

وزیراعظم  نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی  فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ، سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ 10 خوارجی  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ 

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات لائق تحسین ہیں، خوارجی دہشتگردوں دھرتی کا بوجھ ہیں اور قوم کی حمایت سے ان کا مکمل خاتمہ کریں گے، قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پر سکیورٹی فورسز کو خراج خوارجی دہشتگردوں گردوں کے خلاف تحسین پیش کیا دہشت گردی کے خوارجی دہشت صدر مملکت محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے گردوں کو

پڑھیں:

میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی  

ویب ڈیسک:میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی  کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی  نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

  پولیس کاکہنا ہے کہ آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی  ہو گئے۔

  دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی  ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ‘ پنجاب 10‘ خیبرپی کے میں 6خوارج ہلاک 
  • صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
  • وزیر اعظم کا6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • میانوالی: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی  
  • پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات  بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین
  • پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین