خیبرپختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہMI 17 ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی موڈیفکیشن کرکے ایئر ایمبولینس میں تبدیل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس شامل کرنے کا فیصلہ
ترجمان نے بتایا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولینس کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لیے پیش کیا ہوا ہے جو کرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر ایمبولینس خیبرپختونخوا کے پی سرکاری ہیلی کاپٹر کے پی کابینہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر ایمبولینس خیبرپختونخوا کے پی کابینہ ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین (تین کروڑ) سے بڑھا کر 100 ملین (10 کروڑ) روپے کر دی ہے۔
مشیر اطلاعات یرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں کہا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبا بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے وژن اور وزیراعلی کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔