شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت اسکیموں کا منافع بھی کم ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 2 فیصد تک کمی کردی ہے۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 12 فیصد کرنے کے باعث قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 2 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا
سی ڈی این ایس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12 فیصد سے کم کر کے 11.
شہید فیملیز ویلفیئر اکاؤنٹس کے منافع کی شرح 13.92 فیصد سے کم ہو کر 13.68 فیصد سالانہ ہو گئی، جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 13.50 فیصد سے کم ہوکر 11.50 فیصد سالانہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں کمی، گاڑیوں کی قیمتیں کب اور کتنی کم ہوں گی؟
قلیل مدتی بچت اسکیموں میں بھی سرٹیفکیٹس کی شرح ایڈجسٹ کر دی گئی ہیں، ایک لاکھ روپے پر 3 ماہ کا سرٹیفکیٹ منافع 3 ہزار 190 روپے سے کم ہوکر 2 ہزار 810 روپے ہوگیا ہے
6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کے لیے ایک لاکھ روپے پر منافع کی شرح 6 ہزار 370 سے کم ہوکر 5 ہزار 660 کردی گئی ہے، جبکہ ایک سال کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس میں ایک لاکھ روپے پر منافع کی شرح 12 ہزار 380 روپے سے کم ہوکر 11 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے منافع کی شرح پر نظر ثانی
تاہم اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس، اکاؤنٹس، سرو اسلامک ٹرم اکاؤنٹس اور سرو اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بدستور برقرار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیٹ بینک پاکستان سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز شرح سود قومی بچت اسکیمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک پاکستان قومی بچت اسکیم پر منافع کی شرح بچت اسکیموں فیصد سالانہ اسٹیٹ بینک فیصد سے کم سے کم ہوکر قومی بچت اکاو نٹس گئی ہے
پڑھیں:
رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
لاہور:سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3326 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں سال 2025 کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا۔ آج 108 روز میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 77 ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ اس دوران 66 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 712 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہے۔
Post Views: 3