پشاور:

ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی کی گمشدگی کے اسکینڈل کا ڈراپ سین ہوگیا، ایم آر آئی مشین مشیر صحت خیبرپختونخوا نے ڈھونڈ نکالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تک ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایم آر آئی مشین کی گمشدگی کا معاملہ اٹھانے کے بعد اب ایم آر آئی مشین بھی منظر عام پر آگئی، گزشتہ روز مشیر صحت احتشام علی ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی مشین دریافت کرنے خود اسپتال پہنچ گئے جہاں مشین کام کررہی تھی۔

ان کا کہنا تھا مشین تو اسپتال میں موجود ہے، کام بھی کررہی ہے، دیکھ کر ہنسی آئی کہ اتنی بڑی مشین کون کیسے چوری کرسکتا ہے؟

انہوں نے کہا پتا نہیں نگران دور کے کارناموں سے کب جان چھوٹے گی، نگران دور کے ادویات اسکینڈل، ایم آر آئی اسکینڈل، بھرتی اسکینڈل نے صحت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں جلد کارڈیالوجی او ٹی اور سرجیکل آئی سی یو فعال ہوگا۔۔

واضح رہے کہ ایوب ٹیچنگ اسپتال سے ایم آر آئی مشین کی چوری ہونے کی خبریں میڈیا پر سامنے آٗئی تھیں جس پر کے پی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے ڈی جی کو بھی طلب کیا تھا۔۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایم آر آئی مشین

پڑھیں:

کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔گرمی کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ریش، اسکن الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔اس حوالے سے ماہر امراض جلد جناح اسپتال ڈاکٹر رابعہ غفور نے بتایا گیا ہے کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آرہے ہیںماہرامراض جلد سول اسپتال ڈاکٹر مہیش نے بھی جلدی امراض کے یومیہ 600 سے زائد مریضوں کے اسپتال آنے کا بتایا۔ادھر ایم ایس اسکن اسپتال کے ڈاکٹر عب داللہ کے مطابق اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔اس کے ساتھ ہی طبی ماہرین نے جلدی امراض کی صورت میں (سیلف میڈیکیشن) سے گریز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، جلدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جسم کو خشک اور ٹھنڈا رکھیں۔طبی ماہرین کے مطابق پسینہ آنے کے بعد جلدِ فوراً صاف کریں تاکہ ریشز نہ ہوں، تنگ کپڑوں کے بجائے ہلکے اور ڈھیلے لباس پہنیں، خارش، دانے یا انفیکشن کی صورت میں فوراً ماہر امراض جلد سے رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ’’بندر کے ہاتھ ماچس لگ گئی‘‘ پنجاب میں گندم بحران پر مشیر خزانہ پختونخوا کا ردعمل
  • آغا راحت کیخلاف مشیر وزیر اعلیٰ کی بیان بازی پر مولانا سرور شاہ نے معذرت کر لی
  • عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی گئی
  • کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
  • کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش
  • خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ پولیس نے کس طرح تلاش کیا؟