خیبر پختونخوا: اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ضلع کرم: اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ فائرنگ میں تین اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کرم نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی اور انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔