اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہےکہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شام: امریکی اور شامی افواج کے مشترکہ گشت پر فائرنگ، کئی فوجی زخمی
شام کے تاریخی شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب امریکی اور شامی فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے متعدد فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم دو شامی سکیورٹی اہلکار اور چار امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
تاحال شام کی وزارت داخلہ اور امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حملے کی تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی ممکن نہیں ہو سکی۔
شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا، تاہم اس کی شناخت اور حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
ادھر برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ ادارے سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بھی شامی اور امریکی افواج پر ایسے ہی ایک حملے کی تصدیق کی ہے، جس سے علاقے میں سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔