لاہور: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت حسین

پڑھیں:

پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بلند کرتا رہوں گا، انجینئر حمید حسین 

اسلام آباد میں منعقدہ حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ضلع کرم میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرم کے شیعہ اور سنی متحدہ ہیں، میری جماعت اس وقت مظلوموں کی آواز بن چکی ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے ایک اُمید کی کرن ہے، میں پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر نہ صرف کرم بلکہ ہر مظلوم کی آواز بلند کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر حمید حسین نے مزید کہا کہ ضلع کرم میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرم کے شیعہ اور سنی متحدہ ہیں، اُنہوں نے کہا کہ میری جماعت اس وقت مظلوموں کی آواز بن چکی ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستان نے سہ ملکی بابا گرو نانک کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا
  • اسحاق ڈارکی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت
  • اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال
  • پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بلند کرتا رہوں گا، انجینئر حمید حسین