نیویارک کی ایک آرٹ فرم نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ مینیسوٹا کے ایک گیراج سے 50 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ دراصل تاریخ کے مشہور مصور ونسنٹ وین گوگ کی ایک گمشدہ پینٹنگ ہے۔

ایلیمار کے عنوان سے اس پینٹنگ کا پہلے نیدرلینڈ کے ایک میوزیم نے تجزیہ کیا تھا جس کے بعد یہ بتایا گیا تھا کہ تصویر مشہور مصور کی نہیں ہے جس کا انتقال 1890 میں ہوا تھا۔

تاہم امریکی میوزیم نے کہا کہ اسے یہ یقین تھا کہ یہ تصویر اپنے اسٹائلسٹک خصوصیات کی وجہ سے وین گوگ کی ہی ہے۔

یہ پینٹنگ مینیسوٹا میں گیراج کی فروخت سے $50 میں خریدی گئی تھی اور 2019 میں نیویارک میں قائم آرٹ ریسرچ فرم LMI گروپ انٹرنیشنل کو فروخت کی گئی تھی۔

ایل ایم آئی گروپ نے اس ہفتے 450 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی جس میں ثابت کیا گیا کہ یہ پینٹنگ مستند طور پر وین گوگ کا ہی شاہکار ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز

اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف 35 دنوں میں انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے شہریوں اور سیاحوں کی آمدورفت میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔
جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور منصوبے کو مقررہ 35 روز میں مکمل کرنے کی سخت ہدایت جاری کی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ “سپیڈ کے ساتھ ساتھ معیار کو ہرصورت برقرار رکھا جائے۔” انہوں نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور شہریوں کو آمدورفت میں آسانی فراہم کرے گا، برسوں پرانا ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگا اور سیاحوں کو مری پہنچنے میں سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ کشمیر چوک کے قریب ٹریفک کے رش کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا اور شہر میں مجموعی ٹریفک نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا، ساتھ ہی ایندھن کی بچت بھی ہوگی۔
دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ:

منصوبے میں 479 میٹر طویل انڈر پاس شامل ہے، جسے تین ٹریفک لین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبے میں ملحقہ پل کو چوڑا کر کے دونوں اطراف میں دو لین کا اضافہ کیا جائے گا۔ چار ملحقہ سلپ روڈز کو بھی کشادہ کیا جا رہا ہے۔ سٹرکچر اور روڈ نیٹ ورک پر کام تیزی سے جاری ہے۔

بریفنگ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ: “ان شاء اللہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری نفرت انگیز مہمات نہ رکیں تو ملک میں سیاسی قتل بھی ہوسکتا ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے خبردار کردیا عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز
  • عالمی تنازعات، تاریخ کا نازک موڑ
  • ’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
  • خاندان کی موت، 4 سالہ بچی کئی دن تک چاکلیٹ کھا کر زندہ رہی
  • ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں
  • مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!
  • نوجوانوں میں مشہور ہوتا ’ہرے ناخنوں‘ کا رجحان کیا ہے؟
  • سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان