اپر کرم: فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے۔
واقعے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن قائم ہوگیا، بنکرز گرائے جارہے ہیں ،مورچوں کو ختم کیا جائےگا۔
پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی
کراچی:شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔