چیئرمین سینیٹ کی نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سید نوید قمر، ملک محمد احمد خان اور سید اویس قادر شاہ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے روزن کرانز کو دورۂ پاکستان کی باضابطہ طور پر دعوت دی۔
چیئرمین سینیٹ نے یو این سلامتی کونسل کے لیے پاکستان کی حمایت پر آسٹریا کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے راستے تلاش کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور آسٹریا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ کیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں اعلیٰ تعلیم، ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، صنعتی ترقی کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
بین الپارلیمانی تعاون اور پالیسی کے تبادلے کے لیے پارلیمانی سفارتکاری بڑھانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ نیشنل کونسل کے لیے کے صدر
پڑھیں:
یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
شیخ عبداللہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔
اماراتی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے، وطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد