فتنتہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی، نور ولی کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

خارجی دہشت گردوں کی پے در پے ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف ہو گئی، اس سلسلے میں فتنۃ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشت گردوں کو موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے۔

خارجی نور ولی محسود نے کہا کہ سارے مجاہدین کو یہ پیغام پہنچا دو کہ موبائل سادہ ہو یا انٹرنیٹ والا ہو، مستقبل میں کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، جب ضرورت ہو تو موبائل استعمال کریں اور پھر فوراً بند کر دیں۔

ذرائع کے مطابق خارجی نور ولی محسود نے اپنی خفیہ گفتگو میں مزید کہا کہ ہماری چھان بین ہو رہی ہے اور ہم پر نظر رکھی جا رہی ہے، سب مجاہدین کو کہہ دو کہ بلاضرورت موبائل کے استعمال کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔

خارجی نور ولی محسود نے مزید کہا کہ صرف ضرورت کے تحت موبائل استعمال کرنا ہے اور پھر فوراً بند کر کے اس سے دُورہو جانا ہے۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت سکیورٹی تدابیر میں سختی لانے پر مجبور ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سے قبل بھی دہشت گردوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے فتنتہ الخوارج نے مختلف اقدامات کیے، یہ پابندی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ فتنۃ الخوراج کو پے درپے ہلاکتوں کا سامنا ہے، موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی نظر سے بچنا ہے۔

دفاعی ماہرین نے بتایا کہ موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد خارجیوں کے مواصلاتی نظام کو بھی خفیہ رکھنا ہے، موبائل فون استعمال پر پابندی سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں موثرطریقے سے جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خارجی نور ولی محسود موبائل فون استعمال استعمال پر پابندی نور ولی محسود کی فتنۃ الخوارج کے استعمال الخوارج کے گردوں کی

پڑھیں:

شام میں مسلح شخص کا گھات لگاکر امریکی فوجیوں پر حملہ؛ 3 ہلاکتیں اور 3 زخمی

شام میں تعینات امریکی فوجیوں پر تن تنہا جنگجو نے حملہ کرکے تین کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ امریکی اور شامی مشترکہ فوجی گشت کے دوران کیا گیا۔

ترجمان پینٹاگون نے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکی فوجی، شام کے ایک تاریخی وسطی علاقے میں کلیدی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔

اس ملاقات میں جاری داعش مخالف اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے انجام دہی کے لیے باہمی مشاوت جاری تھی۔

پینٹاگون نے تصدیق کی ہلاک ہونے والوں میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی سویلین مترجم شامل ہے جب کہ تینوں زخمی بھی امریکی فوجی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام اور یونٹ سے متعلق تفصیلات اہلِ خانہ کی رضامندی ملنے کے بعد دی جائیں گی۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ شام میں داعش کے ایک تنہا مسلح فرد کی گھات لگا کر کی گئی کارروائی کا نتیجہ تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو فورسز نے جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا۔

تاحال کسی گروہ نے باضابطہ طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی حملہ آور کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • شام میں مسلح شخص کا گھات لگاکر امریکی فوجیوں پر حملہ؛ 3 ہلاکتیں اور 3 زخمی
  • ڈنمارک میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تیاری
  • اسرائیل نے پرائمری اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی
  • ڈنمارک نےبھی کمسن بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی
  • ایک اور ملک 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے تیار
  • بنوں؛ رات گئے پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، 5اہلکار زخمی
  • گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے بعد کیا قیمتیں بڑھ جائیں گی؟
  • دہشتگرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار
  • دہشت گرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار
  • دہشتگردوں کی سہولت کاری سے گورنر راج آ سکتا ہے: بلاول