عاصم اظہر نے میرب علی سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے 2025 میں شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی افواہوں پر پہلی بار ردعمل دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جب عاصم سے ان افواہوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ان خبروں کو نہ تو رد کریں گے اور نہ ہی تسلیم کریں گے عاصم کا کہنا تھا کہ شادی اللہ اور خاندان والوں کی مرضی پر منحصر ہوتی ہے، اور وہ اس بار ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ان سے شادی کے حوالے سے سوالات کیے گئے تھے جن کا انہوں نے واضح جواب دیا تھا عاصم نے میرب علی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنی منگیتر کی سالگرہ منائی کیونکہ ایک کانسرٹ کی وجہ سے وہ اس دن ان کے ساتھ نہیں ہو سکے تھے، اور میرب ہمیشہ ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟
معروف پاکستانی ڈرامہ و فلم نگار خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستان میں اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے متنازع ہنی ٹریپ کیس سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں ملنے والے سلوک پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ برسوں تک انہوں نے بھارت میں کام نہ کرنے کا اصول اپنایا، متعدد پیشکشوں کو ٹھکرایا، مگر اب وہ وقت گزر چکا ہے۔ ’میں نے اپنے وطن کے لیے بہت کچھ کیا، لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا، اس نے میری حب الوطنی کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔‘
خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بھارتی اداکار اور عوام ان سے بے حد محبت اور احترام کا اظہار کرتے تھے۔ ’بعض اداکار تو فون پر بات کرتے ہوئے رو پڑتے تھے، جبکہ یہاں اپنے لوگوں کا رویہ مجھے رنجیدہ کرتا ہے۔‘
انہوں نے بھارتی فلمی صنعت کی جانب سے ماضی میں کی گئی نقل کا بھی ذکر کیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے 1999 کے مشہور ڈرامے ’بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ کی کہانی کو جزوی طور پر چُرا کر 2000 میں بھارتی فلم ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ بنائی گئی، جس میں گووندا نے مرکزی کردار نبھایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو دی جانے والی اہمیت کے برعکس، پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں خود کو متعارف کرانا پڑتا ہے۔’ہمارے اداکاروں کو عزت نہیں ملتی، جبکہ بھارتی اداکار یہاں آکر ستارے بن جاتے ہیں، اور میڈیا ان کے پیچھے پاگل ہو جاتا ہے۔‘
خلیل الرحمٰن قمر نے آخر میں کہا کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، خصوصاً ہنی ٹریپ کیس اور جان سے مارنے کی کوشش نے انہیں اس فیصلے پر مجبور کیا ہے کہ اب وہ بھارت میں بھی فنی خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔
Post Views: 3