کشتی حادثات: انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، تحقیقات کا دائرہ وسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈ ی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سہولتکاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

حراست میں لیے گئے مسافروں میں مہتاب، محمد خلیق، گل شاہ میر، وسیم، علی حسن، بلاول اقبال اور عمر فاروق شامل ہیں، ان افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں، بشمول گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ، منڈی بہاءالدین، نارووال اور راولپنڈی سے ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک اہم سہولت کار عبدالغفار کو بھی گرفتار کر لیا ہے، تحقیقات کے دوران مزید ایجنٹوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں ملوث

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر کراچی بھر میں دھرنوں کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: نامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہےکہ ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع اور اسٹریٹ کرائم پر پولیس اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حق دو کراچی تحریک کا اگلا مرحلہ شروع کررہے ہیں، اب ظلم کے نظام کے خلاف شہر بھر میں دھرنے دیے جائیں گے،

کراچی میں ٹریفک حادثات کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے نمائش چورنگی پر دھرنا دیا گیا۔جس میںخطاب کرتے ہوئے منعم ظفرخان نے کہا کہ ارباب اختیار بتائیں کہ ہیوی ٹریفک حادثات پر کیوں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت اور میئرکراچی کو اس کا جائز حق دینے کے لیے تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے قابض ہے اور جس کی وفاق میں اتحادی مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم بھی ہیں،ان سب لوگوں کے گٹھ جوڑ نے شہر کو تباہ کردیا ہے ، یہ شہر دنیا ان شہروں میں شامل ہے جو رہائش کے قابل نہیں۔

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ ایک جانب ٹینکر مافیا ہے تو دوسری جانب ڈمپر مافیا ہے جبکہ ہیوی ٹریفک سے شہرکے عوام کچلےجارہے ہیں،نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھورہے ہیں، طالب علم جان سے جارہےہیں بچوں کے سروں پرٹائر گزرہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ارباب اختیار نے ان حادثات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کے لاشیں اٹھارہے ہیں۔ ایک جانب ہیوی ٹریفک سے حادثات معمول ہیں تو دوسری جانب ای چالان کے نام پر لوٹ مار کا دھندہ شروع کردیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہرمیں ہونے والے حادثات ہوں یا ای چالان کا معاملہ ،کراچی کے انفرااسٹرکچر کی تباہی ہو یا پانی کے مسائل جماعت اسلامی ان مسائل پر خاموش نہیں رہے گی ہم ان ظالم حکمرانوں کو تعاقب کرتے رہیں گے ان کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے اعلان کیا کہ حق دو کراچی تحریک کا اگلا مرحلہ شروع کررہے ہیں، اب ظلم کے نظام کے خلاف شہر بھر میں دھرنے دیے جائیں گے۔ شاہراہ فیصل، شاہراہ اورنگی اور شاہراہ کورنگی سمیت اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہیوی ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلنے پر مجبور کیا جائے۔

عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر کراچی بھر میں دھرنوں کا اعلان
  • محسن نقوی کی بیلجیئم، عراقی وزراء داخلہ سے ملاقاتیں: انسانی سمگلنگ، دہشتگردی کیخلاف تعاون پر اتفاق
  • بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی
  • تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں:بلاول بھٹو  
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کیخلاف تعاون پر اتفاق 
  • پاکستان اور یورپی یونین میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ روکنے پر اتفاق
  • کراچی میں مسجد کے قریب ندی سے انسانی سر برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنرسے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ اور یورپی یونین کمشنر کی ملاقات، انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ اور یورپی یونین کمشنر کی ملاقات، انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون پر اتفاق