بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے۔

تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنیوالے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا، اسکے بعد نوجوان کرکٹر نے جشن منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں، وہیں کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے۔

مزید پڑھیں: نہ فوٹو شوٹ، نہ کیپٹنز میٹ! بھارتی بورڈ خوشی کے شادیانے بجانے لگا

سنگوان کے جشن پر کوہلی کے مداحوں نے نوجوان کرکٹر کو سوشل میڈیا سائٹس پر خوب گالیاں دی گئیں اور نازیبا کمنٹس تک کیے گئے۔

مزید پڑھیں: ’حاضری لگائی اور چلے گئے‘، سابق کرکٹر کی روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑیوں پر کڑی تنقید

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اس وقت سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرکٹر ہیں، 36 سالہ تجربہ کار کی نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا بھر میں بڑی فین فالوونگ ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل؛ ٹکٹس کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی

اسٹیڈیم میں کوہلی کی دیکھنے کیلئے 15 ہزار سے زائد شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم کا رخ بھی کیا تھا تاہم وہ میچ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی حکومت نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے لال پورہ لاریڈورہ کے رہائشی عبداللہ شاہ بخاری کی 1کنال اور 10مرلہ اراضی اور تکیہ یوسف شاہ میں غلام رسول چوپان کی 13مرلہ اراضی ضبط کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ میں مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے لال پورہ لاریڈورہ کے رہائشی عبداللہ شاہ بخاری کی 1کنال اور 10مرلہ اراضی اور تکیہ یوسف شاہ میں غلام رسول چوپان کی 13مرلہ اراضی ضبط کی گئی ہے۔ ان جائیدادوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے” کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔ قابض حکام نے کا دعویٰ کیا کہ ان ضبطگیوں کا تعلق آزادی پسند سرگرمیوں سے متعلق مقدمات سے ہے۔ جائیدادوں کی فروخت اور منتقلی پر پابندی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد سے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کی جائیدادوں، گھروں اور زمینوں سے محروم کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • 14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • بھارتی حکومت نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
  • آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
  • لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر سےمتعلق انکشافات سامنے آگیا