بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلی بار مشہور فلم ساز ایس ایس راجامولی کے ساتھ ان کی آنے والی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے اور اسے ایک عالمی سطح کی ایڈونچر فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اس بڑے پروجیکٹ کے لیے تقریباً 30 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا ہے، جس سے وہ راجامولی کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے سامنے آنے والی اس خبر کی فلم سے منسلک کسی بھی ذرائع نے باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ حیدرآباد کی ایلومینیم فیکٹری میں جاری ہے، جہاں مہیش بابو اور پریانکا چوپڑا موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایس ایس راجامولی نے اپنی ٹیم کو مکمل رازداری کے معاہدے پر دستخط کروائے ہیں، جس کے تحت کسی کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

ؤکہا جارہا ہے کہ فلم کی مزید شوٹنگ کینیا کے جنگلات میں ہوگی، راجامولی کی اس فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ دو حصوں میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ پہلا حصہ 2027 جبکہ دوسرا 2029 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس ایس

پڑھیں:

لسٹڈ کمپنیوں کیلئےنظرثانی شدہ ای ایس جی گائیڈلائنزکااجرا

کلیم اختر:لسٹڈ کمپنیوں کیلئےنظرثانی شدہ ای ایس جی گائیڈلائنزکااجرا، ایس ای سی پی نے ای ایس جی ڈسکلوزر گائیڈلائنز جاری کر دیں۔

پاکستان گرین ٹیکسونومی کے مطابق گائیڈلائنزجاری کی گئیں، قومی ترجیحات اورتازہ ترین این ڈی سیزکےمطابق گائیڈلائنزتیارکی گئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق ای میشنزمیں کمی ، رینیوایبل انرجی میں اضافہ بنیادی فوکس قائم رکھنا مقصد ہے، کارپوریٹ سیکٹر کو موسمیاتی اہداف کے حصول میں مرکزی کردار دینا مقصد ہوگا۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

نظرِ ثانی شدہ گائیڈلائنزکمپنیوں کومعیاری ای ایس جی رپورٹنگ فریم ورک فراہم کرینگی، کمپنیاں پاکستان گرین ٹیکسونومی کیمطابق ماحولیات بارے خطرات اور مواقع ظاہر کریں گی۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی پارلیمنٹ حملہ 2001: سیاست، انصاف اور مشکوک بیانیے کی کہانی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد جاری
  • تبت میں 5 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں
  • بھارت نے چین کے تجارتی ویزوں کی رکاوٹیں ختم کردیں،تعلقات کی بہتری میں بڑی پیش رفت
  • چین کی 100 خودکش ڈرون لے جانے والی جادوئی ایجاد، دنیا حیران
  • بھارتی اداکارہ کیساتھ اجتماعی زیادتی؛ سپراسٹار بری، 6 ملزمان کو قید
  • روہت اور کوہلی کی تنزلی کا امکان، بھاری مالی نقصان کا اندیشہ
  • لسٹڈ کمپنیوں کیلئےنظرثانی شدہ ای ایس جی گائیڈلائنزکااجرا
  • امن کا نوبیل انعام جیتنے والی وینزویلین سیاستدان ایک سال روپوشی کے بعد منظر عام پر آگئیں
  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں