ہنی ٹریپ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سعودیہ پلٹ شخص اغوا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور:
سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا کا معاملہ پولیس نے ابتدائی تحقیق میں ہنی ٹریپ قرار دے دیا۔
شالیمار کے علاقے سے سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا برائے تاوان کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی محمد صالح کو ہنی ٹریپ کیا گیا ہے۔
مغوی محمد صالح کے فون کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دیا ہے ۔ مغوی کا فون صادق آباد تک ایک ہی نمبر کے ساتھ رابطے میں رہا۔ مغوی کا جس نمبر پر رابطہ رہا وہ نمبر ایک خاتون کے زیر استعمال ہے ۔
پولیس کے مطابق مغوی کو بازیاب کروانے کے لیے کیس آرگنائز کرائم یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ شالیمار تھانے میں درج مقدمے کی ابتدائی معلومات کے مطابق ہنی ٹریپ کا کیس لگتا ہے۔
مغوی کو آزاد کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ اغوا کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں مغوی کے بیٹے احمد صالح کی مدعیت میں درج ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مغوی سعودی عرب سے پاکستان شفٹ ہوا تھا۔ والد کی بازیابی کے لیے ملزمان نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مانگی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
فائل فوٹوسعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔
پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔