کیا قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژر سے ''عمران خان'' کا نام ہٹایا جارہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے انکلوژر سے عمران خان کا نام ہٹانے کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیدیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں کی جارہیں تھی کہ پاکستان کو 1992 میں ورلڈکپ جتوانے والے کپتان عمران خان کے نام سے منسوب قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے سیاسی وجوہات کے باعث انکا نام ہٹادیا گیا ہے۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے اسٹینڈ سے عمران خان کا نام ہٹانے کی تردید کی ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکلوژرز پر کوئی نام تبدیل یا نام نہیں ہتایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، تمام انکلوژرز جوں کے توں رہیں گے۔
خیال رہے کہ عمران خان انکلوژر 1992 سے قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی اسٹینڈز میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیم اَپ گریڈ کرنیوالے مزدور بنیں گے مہمان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کی میزبانی کے باعث اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل کی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم کا نام
پڑھیں:
شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا یوم وفات عقیدت واحترام سے آج منایا جارہا ہے
حکیم الامت، مفکرپاکستان اور شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا یوم وفات پورے عقیدت واحترام سے آج منایا جارہا ہے۔علامہ اقبال کے یوم وفات پرصدر مملکت نے ان کی سیاسی اور فکری خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال کے افکار، فلسفہ اور شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہمیں اپنی زندگی میں پیغامِ اقبال پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اقبال کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جو قوموں کوعروج پرپہنچاسکتےہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہےتاکہ وہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکیں۔یاد رہے کہ علامہ اقبال نے 21 اپریل 1938 کو 61 سال کی عمر میں وفات پائی تھی۔