Nawaiwaqt:
2025-04-22@06:05:28 GMT

شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں ڈی ریل ہو کر پٹری سے نیچے اتر گئیں ۔ٹرین کو حادثے کے بعد تمام اپ اور ڈائون ٹرینیں رک گئی ۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیاگیا ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

گزشتہ ماہ مارچ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 342 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں۔ اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کے نتیجے میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل 18 ویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 2.8 ارب ڈالر ریکارڈ  ہوئی ہیں جب کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی عالمی سطح پر موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

’’اُڑان پاکستان‘‘ حکمت عملی کے تحت آئی ٹی برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر مقرر  ہے اور   روپے میں استحکام و مؤثر حکومتی پالیسی برآمدات میں اضافے کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا تھا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی بھی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان
  • چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
  • پی ایس ایل: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں