وزیراعلیٰ پنجاب کا فوری ایکشن، شہری پر تشدد کرنے والا پولیس افسر معطل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہری پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے معطل کر دیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ "پولیس کی عزت ہوتی ہے، تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی؟" انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "کسی کو بھی عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔"
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ "تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔" ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اس معاملے پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں کسی کو بھی اس قسم کی حرکتوں کا ارتکاب نہ کرنے کی جرات ہو۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
حب ریور روڈ بلدیہ نیول کالونی آر آر ایف پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے میں رکشا مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس حوالے سے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔