امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں: رمضان چھیپا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
سماجی کارکن رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔
رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکے سے کہوں گا کہ وہ آئے اور مسئلہ حل کیا جائے۔
اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اپنے شوہر کے ساتھ دبئی چلی جاؤں گی۔
نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون نے واپس جانے کے حوالے سے اپنے شرط پیش کر دی۔
امریکی خاتون نے کہا کہ مجھے پیسے دیے جائیں، حکومت مجھے 1 لاکھ دے۔
اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔
امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون
پڑھیں:
کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔