سیکریٹری اطلاعات کل حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا بسناڑ کیمپ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک وفد کے ہمراہ 5 فروری کو منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر اور 9 فروری کو شہید افضل گورو کی برسی کے حوالے سے بسناڑ کیمپ کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں منیر احمد کونشے، زبیر درانی اور کمانڈر حیدر کشمیری شامل تھے۔ مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔بھارت جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑ رہا ہے.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد
—فائل فوٹوآزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔
وادیٔ نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ رات سے جاری ہے، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔
متعدد مقامات پر ژالہ باری سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب چترال میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، گزشتہ رات تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی ریلا گزرا، جس سے راستے اور گھر متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر سندھ میں حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیر پور، جیکب آباد سمیت اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔