کشمیر اور جونا گڑھ پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد میں نواب آف جونا گڑھ اور سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی عالیہ دلاور خانجی سے ملاقات میں ہر فورم پر دونوں ریاستوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ جونا گڑھ دونوں میں بہت مماثلت ہے اور دونوں علاقوں پر بھارت نے غیر قانونی اور جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اسلام آباد میں نواب آف جونا گڑھ اور سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی عالیہ دلاور خانجی سے ملاقات میں ہر فورم پر دونوں ریاستوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ عالیہ خانجی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے تقسیم برصغیر کے وقت ریاست جموں و کشمیر اور ریاست جونا گڑھ پر اپنی قابض افواج کے ذریعے ناجائز قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر اورجونا گڑھ ریاستوں پر بھارت کے غاصبانہ اور جابرانہ قبضے سے آزادی کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ عالیہ خانجی نے صدر آزاد کشمیر کو کراچی کے دورے کی دعوت دی اور صدر کو ریاست جونا گڑھ کا قومی نشان بھی پیش کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دلاور خانجی آزادی کیلئے کشمیر اور جونا گڑھ
پڑھیں:
کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف— فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نےدینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا ک ر10 کروڑ روپےکر دی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کےپی کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ہے، دینی مدارس کے طلباء بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کر نے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے۔
انہوں بتایا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔