گلگت بلتستان بیوروکریسی میں 6 افسران کے تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
گریڈ 18 کے آفیسر وقاص جوہر ایڈیشنل کمشنر گلگت کو تبدیل کر کے محکمہ معدنیات، لیبر اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکرٹری، اکرم خان جو اس وقت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی گلگت بلتستان میں پوسٹنگ کے منتظر ہیں، کو تبدیل کر کے سیٹلمنٹ آفیسر گلگت تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بیوروکریسی میں 6 آفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے آفیسر وقاص جوہر ایڈیشنل کمشنر، گلگت کو تبدیل کر کے محکمہ معدنیات، لیبر اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکرٹری، اکرم خان جو اس وقت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی گلگت بلتستان میں پوسٹنگ کے منتظر ہیں، کو تبدیل کر کے سیٹلمنٹ آفیسر گلگت، حسین شاہ کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 18 کے آفیسر شبیر حسین کا سیٹلمنٹ آفیسر گلگت سے تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو 1122، گلگت بلتستان، مقبول حسین کو محکمہ معدنیات، لیبر اینڈ کامرس، گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری سے تبدیل کر کے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری جبکہ گریڈ 17 کی مریم سلیم سنجرانی کو محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں میں ڈپٹی سیکرٹری کو تبدیل کر کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔ لاہور میں سورج کی تپش بڑھنے لگی،صبح میں ہی سورج کے تیکھے وار جاری ہیں ، شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق