جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنیکا مجوزہ قانون سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی:
سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا مجوزہ قانون ’’جامعات ترمیمی بل‘‘ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
جامعات ترمیمی بل کے تحت کوئی بھی حاضر سروس افسر وائس چانسلر بننے کا اہل ہوگا جبکہ بل کے ذریعے سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ذہین افراد کو بھی وائس چانسلر بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سرچ کمیٹی کی سفارش پر تجویز کردہ 3 میں سے 1 کو رئیس الجامعہ مقرر کر سکیں گے۔ مجوزہ قانون کے تحت جامعات میں وائس چانسلرز کے عہدے کے لیے اہلیت کا معیار تبدیل کیا گیا ہے۔
جامعات ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات و ترامیم ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وائس چانسلر
پڑھیں:
کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
—فائل فوٹوملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ماہرینِ صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت41، نواب شاہ میں 42، سکھر میں 40، ملتان میں 39، لاہور میں 38، پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔