کراچی، اسٹار گیٹ کے قریب ورکشاپ میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی میں اسٹار گیٹ کے قریب موریہ خان گوٹھ کے ورکشاپ میں سلینڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، آگ کی وجہ سے ورکشاپ کی چھت بھی گر گئی۔
ایدھی اور ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گیراج میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
کراچی:کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔
مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا گیا۔
لاش گزشتہ روز اس وقت برآمد ہوئی جب بچوں نے کچرا کنڈی میں سوٹ کیس دیکھا، جس پر مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے لاش کی ابتدائی ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔