کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
افریقی ملک کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی۔
150 کے قریب پاکستانی کانگو کے گوما شہر میں پھنسے ہوئے تھے، 75 پاکستانی گوما سے روانڈا منتقل ہوگئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کرلیا ہے، آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے گوما شہر پر قبضہ کرلیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے حکام اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے، اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا روم میں دوسرا دور ، ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو تعمیری قرار دے دی
یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔