Daily Ausaf:
2025-12-13@23:10:50 GMT

سلمان خان کی بہن ٹریفک حادثے کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ شویتا ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں ہیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتائیں ہیں جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔شویتا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان سے ٹکرا گئی، جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی ہمیں توڑ کر مزید مضبوط بنانے کے لیے آزمائش میں ڈالتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اس مشکل وقت میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور یقین رکھتی ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔واضح رہے کہ شویتا روہرا نے پلکت سمرات سے 2015 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ پلکت نے 2024 میں اداکارہ کرتی کھربندا سے دوسری شادی کی تھی۔

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغان کھلاڑی شاہ پور زادران نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

25 سال ہوگئے باہر ڈنر نہیں کیا: سلمان خان کا انکشاف

بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 25 سالوں سے باہر ڈنر نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جدہ میں 2 روز قبل ریڈ سی فیسٹیول کے دوران کی گئی گفتگو میں سلمان خان نے بتایا کہ میری زندگی صرف اور صرف اپنے کام اور سفر پر مرکوز ہے۔

دبنگ اسٹار کا کہنا تھا کہ ’25 سے 26 سال ہوگئے میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا، گھر سے شوٹنگ، شوٹنگ سے گھر اور گھر سے ائیرپورٹ، ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے یہاں( جدہ) اور اس کے بعد ایک بار پھر واپس اپنی شوٹنگ پر چلاجاؤں گا، بس یہی میری زندگی ہے‘۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ ’میری زندگی کا بیشتر حصہ میری فیملی اور دوستوں کے درمیان گزرا ہے، ان دوستوں میں سے کافی نکال گئے، بس اب صرف 4 سے 5 دیرینہ دوست باقی رہ گئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں یا تو آپ گھومنا پھرنا چاہتے ہوں یا پھر لوگوں کی طرف سے ملنے والا پیار اور عزت اور جس کیلئے میں اتنی محنت کرتا ہوں‘۔

متعلقہ مضامین

  • جھل مگسی: جیپ ریلی کے دوران تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
  • سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق
  • 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گیا، سلمان خان
  • آزاد پتن، مسافر بس دریائے جہلم میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق
  • 25 سال ہوگئے باہر ڈنر نہیں کیا: سلمان خان کا انکشاف
  • سکھیکی میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • حیدرآباد ،لیاقت اسپتال میں مریضوں کی شکایتی ازالے کیلئے کائنٹر کا قیام
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • ’وہ سمجھتا ہے جو کہہ دیا درست ہے‘، آفریدی نے گمبھیر کی بُری عادت بتا دی
  • کراچی میں ڈمپروٹینکرزچلتی پھرتی موت بن گئے‘کاشف شیخ