لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی شاہدرہ کے قریب 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتر پٹڑی ٹرین حادثہ شالیمار ایکسپریس شاہدرہ لاہور سے کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتر شالیمار ایکسپریس شاہدرہ لاہور سے کراچی لاہور سے کراچی
پڑھیں:
ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاش تیزگام ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے واش روم سے برآمد ہوئی۔(جاری ہے)
واشنگ لائن میں بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ لاش کورومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔