واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے واشنگٹن ڈپلومیٹ کے معروف پروگرام ‘ایمبیسیڈر انسائیڈر سیریز’ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پاک امریکہ تعلقات، پاکستان کی اقتصادی بحالی و ترقی اور ملک میں موجود سرمایہ کاری کے لیے امید افزا ماحول کو اجاگر کیا۔
امریکہ میں مختلف ممالک کے سفراء سے بات چیت کے اس معروف پروگرام میں 100 سے زائد شرکاء نے شرکت کی, جس میں امریکی تھنک ٹینک کمیونٹی کے اراکین ، کیپٹل ہل کے مختلف کانگریس مینوں کے ساتھ کام کرنے والے سٹافرز، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔
شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے جمہوری اداروں کے استحکام کے عزم کو اجاگر کیا اور موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت میں رونما ہونے والی بہتری کو اجاگر کیا۔
پاکستان کی اقتصادی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر پاکستان نے ملکی معیشت کے اہم اشار یوں کو اجاگر کیا ۔ ان میں شرح مہنگائی میں نمایاں کمی جو مئی 2023 میں 38 فیصد سے کم ہو کر دسمبر 2024 میں 4.

1 فیصد تک آ گئی ہے اور جو توقعات سے کہیں زیادہ ہے شامل ہیں ۔ انہوں نے اس بات کو حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کا عملی ثبوت قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کو بحالی اور استحکام کے راستے پر گامزن کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔
ملک کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے پر زور دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے بتایا کہ پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی فری لانسنگ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے پاکستان کی لاگت اور معیار کی مسابقت کو اجاگر کیا جو آئی ٹی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے ملک کو ایک مثالی پارٹنر بناتا ہے۔
پاک-امریکہ تجارتی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے اس حقیقت کو نمایاں کیا کہ امریکہ، پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں تجارت سب سے مستحکم پہلو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سفیر میری اولین ترجیح اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دینا اور تجارتی روابط کو مستحکم کرنا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مہارت خصوصا ملک میں تیار ہونے والے کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات میں ملک کی برتری کو اجاگر کیا۔
سوالات کے جواب دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اب برآمدات پر مبنی اور خود کفیل سرمایہ کاری پر توجہ دے رہا ہے تاکہ ماضی میں درپیش زرمبادلہ کے بحرانوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیاری سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جو اپنے وسائل خود پیدا کرے۔
سفیر پاکستان نے سی پیک منصوبے کو چین سے خلیج اور افریقی منڈیوں سے جوڑنے والا ایک تبدیلی کا منصوبہ قرار دیا۔ اس ضمن میں انہوں نے پراکٹر اینڈ گیمبل، پیپسی کو اور نیسلے جیسی ملٹی نیشنل کارپوریشنز کی مثالیں دیں کہ کس طرح یہ کمپنیاں پاکستان میں مصنوعات تیار کرکے علاقائی ضروریات پوری کر رہی ہیں۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے جغرافیائی محل و قو ع اور دیگر سہولیات کو برؤے کار لائیں۔ اس ضمن میں انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کار کونسل کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو اجاگر کیا۔
قومی سلامتی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان میں روایتی سکیورٹی پالیسی سے عوامی فلاحی نقطہ نظر کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی کی ترتیب سازی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، سلامتی پالیسی میں تعلیم، صحت اور سماجی و اقتصادی استحکام کو کلیدی عناصر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اب ایک سیکیورٹی ضرورت بن چکی ہے۔
علاقائی سکیورٹی سے متعلق سوالات کے جواب میں سفیر پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا ملک رہا ہے اور خود بھی اس کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ انہوں نے افغان جنگ کے بعد کے حالات اور پاکستان کی سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
نئی امریکی حکومت اور کانگریس کے ساتھ سفارتی روابط پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ ہفتوں میں ۴۰ سے زائد امریکی کانگریس ممبران سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کا سفارتی ہدف دوبارہ منتخب ہونے والے نمائندوں سے تعلقات کو مضبوط بنانا اور نئے شراکت داروں کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ہے تاکہ پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
عالمی تجارتی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ پاکستان ،امریکہ اور چین کے درمیان کسی مسابقت میں پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان ایک پل قرار دیا، جو باہمی تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے گفتگو کے دوران سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں صف اول کا ملک قرار دیا جیسے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی موافق حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ۱۰ سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک میں ماحولیات اور صنفی شمولیت پر مبنی بحالی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ خواتین اور لڑکیوں کو، جو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں، ہدف شدہ معاونت فراہم کی جا سکے ۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور امریکہ سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری، اور ماحولیاتی استحکام کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے لیے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہوئے سفیر پاکستان نے رضوان سعید شیخ نے انہوں نے کہا کہ کو اجاگر کیا سرمایہ کاری کہ پاکستان پاکستان کی پاک امریکہ نے پاکستان قرار دیا کے خلاف کے ساتھ کہ پاک رہا ہے کیا کہ جا سکے

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں۔وہ یہاں گلبہار میں منعقدہ خیبرپختونخوا یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، جس سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی اور کے پی یوتھ کوآرڈینیٹر بابر سلیم نے بھی خطاب کیا۔

رانا مشہود خان نے اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم کے یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام پر روشنی ڈالی، جس میں ٹیکنیکل تعلیم، روزگار، ہنر کی ترقی، قرضہ اسکیم اور اسکالرشپ اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز سے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل یوتھ پالیسی کا آغاز کیا گیا ہے اور وہ یہاں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے آئے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ وہ پاکستان کے 25 شہروں کا دورہ کریں گے تاکہ نوجوانوں کو حکومت کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی اور یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام سے آگاہ کیا جا سکےانہوں نے اس سلسلے میں جلد صوابی کا بھی دورہ کرنے کا اعلان کیا۔رانا مشہود نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکومت کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے لیے کی گئی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کے دوران مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے اور معیشت کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچا لیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے یوتھ کنونشنز ضلعی اور تحصیل سطح پر بھی منعقد کیے جائیں گے حکومت نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ سے آراستہ کر رہی ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • یمن میں امریکہ کو بری طرح شکست کا سامنا ہے، رپورٹ
  • محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات
  • ایران کا جوہری پروگرام(3)
  • ایران کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی
  • ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات