پی پی ایس سی نے پانچ محکموں کی اسامیوں پر بھرتیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے پانچ مختلف محکموں کی اسامیوں پر بھرتیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ریجن کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اینڈ پراسیکیوشن کی اسامی پر 12 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی پر 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔ لیبر انسپکٹر کی اسامی پر 13 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
سینئر رجسٹرار پلمونولوجی کی اسامی پر 8 امیدوار کامیاب ہوئے، تاہم سپیشل پرسن کوٹہ کے لیے 1 سیٹ پر امیدوار کی عدم دستیابی رہی۔ کنسلٹنٹ نیفرولوجسٹ کی اسامی پر 9 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ کی اسامی پر 7 امیدوار کامیاب رہے۔
پی پی ایس سی کی جانب سے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی گئی ہے، اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی ملازمت کے لیے ضروری مراحل مکمل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ، محکمہ جات نے کامیاب امیدواروں سے رابطہ کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے.
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امیدوار کامیاب ہوئے کی اسامی پر
پڑھیں:
ملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئر تیار
علی ساہی: وی وی آئی پیز،غیرملکیوں وحساس ڈیوٹیوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےاہم اقدام، اہم ڈیوٹیاں کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئر تیارکرلیاگیا۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ نےسائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئرتیارکیا، سافٹ ویئرسے ایک گھنٹے میں 800سےزائدملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جاسکتی، نئےبھرتی اوروی وی آئی پی کیساتھ ڈیوٹی کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جارہی۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر میں سوالات شامل اورمقررہ وقت میں ملازمین سے پرکروائےجاتےہیں، فیل ہونیوالےملازمین کووی وی آئی پیزکیساتھ ڈیوٹیوں پرتعینات نہیں کیا جاتا ۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ قبل ازیں سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےملازمین ہسپتالوں کےچکرلگاناپڑتےتھے،ہسپتالوں میں کئی کئی ہفتےلگ جاتےتھےاورمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتےتھے۔
سائیکلوجیکل پروفائلنگ کاسافٹ ویئر ایس پی یوکی خاتون افسرکیجانب سےتیارکیاگیا ،سافٹ ویئرکی تیاری سےوقت کی بچت کیساتھ ساتھ مطلوبہ نتائج بھی حاصل ہورہےہیں۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم