اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) سینٹ کی مجلس سے قائمہ برائے خزانہ کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے  ایف بی آر کی طرف سے 1010گاڑیوں کی خریداری کو وقتی طور پر روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سینٹ کمیٹی نے اس خریداری کے معاملہ کو تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔ سینیٹر فیصل ووڈا نے ایف بی آر کے افسروں پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا۔ اجلاس میں مختلف مالیاتی پالیسیوں، ایف بی آر کی کارکردگی اور خریداری کے متنازعہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ سینٹ کی مجلس قائمہ نے ایف بی آر تربیت  سے  متعلق کمیٹی نے  تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر کے ریونیو میں 384 ارب روپے کی شارٹ فال پر بات چیت کی گئی۔ ایف بی آر نے پہلی ششماہی  میں 5624ارب روپے کے ٹیکس جمع کیے ہیں جو کہ ہدف 6008ارب روپے کے مقابلے میں کم  ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے ایف بی آر کی طرف سے سیلز ٹیکس جمع کرنے کے طریقہ کے حوالے سے تشویش ظاہر کی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کے روبرو یہ کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ تنخواہ دار طبقہ کے لیے انکم ٹیکس کے فارم کو سادہ بنایا جا رہا ہے، کسٹم کے شعبہ میں فیس لیس سسٹم پر عمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی کو الگ کر دیا جائے گا۔ تنخواہ دار طبقہ کے 60 سے 70 فیصد کے  ملازمین پر سپر ٹیکس لاگو ہی نہیں ہوتا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے 1010 گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سینٹر فیصل واوڈا نے خریداری  کے حوالے سے خدشات کو ظاہر کئے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ  مجھے ایف بی آر کے افسروں نے قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی صالح حیات، شاہد سومرو اور ڈاکٹر حیات صدیقی نے مجھے دھمکیاں دی ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا کے اس بیان پر وفاقی وزیر خزانہ نے وعدہ کیا کہ اس بارے میں اعلی سطح کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور ملوث افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ اس معاملے کو تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو بھیج دیا جائے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ خریداری کے عمل کو اس وقت تک کے لیے روکا جا رہا ہے جب تک اس سارے عمل پر نظر ثانی کو مکمل نہیں کیا جاتا۔ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے پیپرا بورڈ سے کہا کہ گاڑیوں کی خریداری کے معاملے کا جائزہ لے۔ وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس کی قیمت کم کی گئی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ گاڑیوں کی خریداری کے ایشوز سمیت متعدد ایشوز تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو بھیج دیے جائیں۔ فروری میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ وزیر خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کو دس، دس سال کا ایک روڈ میپ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1978 سے میں ٹیکس دے رہا ہوں، اس وقت بھی کہا جاتا تھا کہ سمگلنگ بہت ہے، ہم نے وہ فارم بھی دیکھے ہیں جو ہمارے منشی بیٹھ کر بھرتے تھے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایف بی ا ر کی خریداری کے اجلاس میں کی طرف سے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ

اسلام آباد:

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہیے۔

 وزارتِ خزانہ کے مطابق ان خیالات کا اظہا انہوں نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریجنل وائس پریزیڈنٹ ہیلاچیخوروف اور اُن کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں نجی شعبے کی اصلاحات، توانائی کی منتقلی، مؤثر بلدیاتی نظام، مالیات اور مکمل روزگار جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔فریقین نے ڈیورسیفائیڈ پیمنٹ رائٹس پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔

وزیرخزانہ نے ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی قرض فنانسنگ میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
  • تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
  • سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی گاڑیوں کے لیے 52 کڑور 66 لاکھ روپے جاری
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘، سکھ رہنما کی نائب امریکی صدر سے دورہ بھارت میں معاملہ اٹھانے کی درخواست
  • چین سے قرض ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر اٹھانے کا فیصلہ