اسلام آباد: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کے مندوبین کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کے مندوبین کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیلتھ الائنس مظاہرین کا وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ‘ پولیس سے تصادم
لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سامنے دو ہفتوں سے دھرنا دیئے بیٹھے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شامل مظاہرین نے شاہراہ قائد اعظم پروزیراعلی پنجاب آفس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین و پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین میں آگے بڑھنے کے لیے بحث و تکرار بھی جاری رہی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور ان پر پانی پھینکا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء ہال کے باہر روکے رکھا۔ جس کے بعد متعدد مظاہرین واپس دھرنے کی جانب واپس چلے گئے جبکہ مظاہرین کی کچھ تعداد الحمراء ہال کے باہر دھرنا دیکر بیٹھ گئی۔ بعدازں واٹر کینن اور پولیس کے خوف سے مظاہرین واپس دھرنے کی جانب فیصل چوک چلے گئے۔