کالے قوانین جعلی حکومت کے خاتمے کو نہیں روک سکتے‘ بیرسٹر ڈاکٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پشاور (آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کی طرح پیکا ایکٹ بھی ریکارڈ تیزی سے پاس کیا ہے۔اتنی تیزی سے ایکٹ پاس کرانے کا مقصد ظاہر کرتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے پشتو کی کہاوت ہے کہ ”نئے کارنامے نہ کرتے تو پرانے کون یاد کرتا؟”جعلی حکومت کی اس برق رفتار قانون سازی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ26ویں ترمیم اور پیکا ایکٹ میں کی گئی ترمیم ڈوبتے کو تنکے کا سہارا دینے کے مترادف ہے کالے قوانین جعلی حکومت کے خاتمے کو نہیں روک سکتے۔ جعلی سلطنت کو بچانے کی کوشش میں اداروں کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کالے قانون کے خلاف جدوجہد میں ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی سلب کی اور اب پیکا ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے میڈیا کی آزادی سلب کی۔ اس کالے قانون کا مطلب میڈیا سے جعلی حکومت کے کارنامے چھپانا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ کرسی کی خاطر ملک کی بنیادیں کھوکھلی کررہاہے۔ جعلی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے صرف اپنی کرسی بچانے کی پڑی ہوئی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کو ایک دن اپنے تمام غیر قانونی کاموں کا حساب دینا ہوگا۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ جعلی حکومت اقتدار کی مزے لینے کے لئے اداروں سے ٹکرا رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہ جعلی حکومت نے کہا کہ
پڑھیں:
کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف— فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نےدینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا ک ر10 کروڑ روپےکر دی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کےپی کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ہے، دینی مدارس کے طلباء بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کر نے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے۔
انہوں بتایا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔