سوشل میڈیا پرمذہبی توہین آمیز مواد پھیلانے پر 2ملزمان کو سزائے موت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی تو ہین آمیز مواد پھیلانے پر 2ملزمان کو ایف آئی آر میں درج مختلف دفعات کے تحت سزائے موت عمر قید دیگر دفعات میں مجموعی طور پر دس سال قید و سات لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم دیا ہے، عدم ادائیگی جرمانہ مجرموں کومزیدقید کاٹنا ہوگی ،ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا،ملزمان ایاز بن طارق اور آفاق احمد کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی دفعہ 295 بی میں عمر قید،دفعہ 298 اے میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ،ملزم کو پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 11 میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ملزمان کے خلاف 2021 میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے مقدمہ درج کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد لاکھ روپے
پڑھیں:
سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
معروف ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔
پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک کی ایک مبینہ نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سجل ہیں تاہم اس ویڈیو میں سجل ملک ہی ہیں اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ایک جانب سجل کے مداح اس ویڈیو کے لیک ہونے کو ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کر رہے ہیں، تو دوسری کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر نے شہرت کیلئے خود اپنی ویڈیو لیک کروائی ہے۔
سجل ملک کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس کے باعث ان کے اس ویڈیو سے منسلک ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سجل ملک کے ٹک ٹاک پر1 لاکھ 76 ہزار سے زائد فالوورز اور دو ملین سے زیادہ لائکس ہیں۔ اس واقعے نے نہ صرف ان کی ساخت کو متاثر کیا ہے بلکہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور سائبر کرائم سے متعلق نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔