سعودی شہزادی وطفا بنت محمد انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی شہزادی وطفا بنت محمد آل عبد الرحمان آل سعود انتقال کرگئیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی وطفا بنت محمد آل عبد الرحمان آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادی وطفا بنت محمد آل عبد الرحمان آل سعود کی نماز جنازہ آج جمعرات کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
آج بروز جمعہ 31جنوری2025پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کا حال جانیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شہزادی وطفا بنت محمد ا
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ نے پریس کانفرنس کی پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دیدیا
بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کےلیے پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کوئٹہ نے 27 اگست 2024ء کو پریس کانفرنس کےلیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔