سعودی عرب: پاکستان سمیت 15ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ر یاض ( مانیٹر نگ ڈ یسک ) سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 15 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’رماح النصر 2025 ‘‘ جاری ہیں۔ مشقوں کا انعقاد فلائی وار سینٹر میں ہو رہا ہے۔مشق کے کمانڈر ائرفورس میجر جنرل محمد بن الی العمری کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد شریک افواج کی لڑائی کی تیاری کی سطح کو بڑھانا، منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے میدان میں تجربات کا تبادلہ کرنا، مشترکہ عمل کے مفہوم کو مضبوط بنانا، موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تدابیر پر عمل کرنا اور ان کا جائزہ لینا اور تدبیری سطح پر مشترکہ عمل کا ارتقا ہے۔ العمری کے مطابق مشق میں مملکت کی مسلح افواج کے علاوہ نیشنل گارڈز کے دستے، ریاستی سیکورٹی کے دستے اور 15 ممالک شریک ہیں۔ ان میں پاکستان، بحرین، یونان، فرانس، قطر، مملکت متحدہ، امریکا اور امارات فعال فورسز کے ساتھ شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا، مصر، اطالیہ، اردن، مراکش، جنوبی کوریا اور ہسپانیہ بطور مبصرین شرکت کر ہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعریف کیا ہے۔؟ ریاست مجلس شوری ہے، افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کے اوزار ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔