ننکانہ صاحب (نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم  نے ننکانہ میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہائیکورٹ جسٹس محمد وحید خان، رجسٹرار  ہائیکورٹ عبہر گل خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال بوسال، ڈپٹی کمشنر ننکانہ  محمد تسلیم اختر راؤ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس سمیت دیگر ججز بھی موجود تھے۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے معزز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو سلامی پیش کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ نے بتایا گیا اسٹیٹ آف دی آرٹ جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے، 42 ایکڑ محیط رقبے پر جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے، 1624 ملین لاگت آئی ہے۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس محمد وحید خان سمیت دیگر نے پودے بھی لگائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیف جسٹس

پڑھیں:

جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

 امانت گشکوری: چیف جسٹس یحیی آفریدی کےدورہ بیرون ممالک پر  جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کےمطابق  چیف جسٹس یحیی آفریدی 22 سے 26 اپریل تک وفد کیساتھ چین کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

 اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستانی عدلیہ کا وفد چین میں چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی وفدکا حصہ ہوں گے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان بھی وفد میں شامل ہیں۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

چیف جسٹس یحیی آفریدی کے بیرون ممالک کے دورہ کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے آج ( 21 اپریل) کو صبح نو بجے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے
  • ججزٹرانسفرکیس : رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ آئینی بنچ کو جواب جمع کرا دیا
  • ججز ٹرانسفر کیس؛ وکیل درخواستگزار کو جواب الجواب دینے کیلیے مہلت مل گئی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے تبادلے کیخلاف کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے  دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشل کانفرنس کیلئے آج چین جائیں گے
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل